تمہیں کس نے کہا تھا یہ Tumhen kis Ney Kaha Tha Ye
تمہیں کس نے کہا تھا یہ
کسی سنسان راستے پر کسی انجان چہرے سے
ذرا سی آشْنائی کو بہت ہی خاص لکھ ڈالو
کہیں دو ، چار باتوں کو بہت پیارا سا تم دلکش
حسین احساس لکھ ڈالو
ذرا سی آشْنائی کو بہت ہی خاص لکھ ڈالو
کہیں دو ، چار باتوں کو بہت پیارا سا تم دلکش
حسین احساس لکھ ڈالو
تمہیں کس نے کہا تھا یہ
سنو اے موم کی گُڑیا اب اس دور کے اندر
کوئی مجنوں نہیں بنتا کوئی رانجھا نہیں ہوتا
قدم دو ، چار چلنے سے سفر سانجھا نہیں ہوتا
تو ان بے کار سوچوں پہ سنو ! رونے کا ڈر کیسا
جسے پایا نہیں تم نے اُسے کھونے کا ڈر کیسا
کوئی مجنوں نہیں بنتا کوئی رانجھا نہیں ہوتا
قدم دو ، چار چلنے سے سفر سانجھا نہیں ہوتا
تو ان بے کار سوچوں پہ سنو ! رونے کا ڈر کیسا
جسے پایا نہیں تم نے اُسے کھونے کا ڈر کیسا
0 Comments